Connect with us

Published

on

پاکستان سپر لیگ: کراچی کنگز کو تیسری بار ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اس بار ہرانے والی ٹیم ملتان سلطان تھی. یہ چھٹی فتح تھی ملتان سلطان کی اس ٹورنامنٹ میں جبکہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کراچی کنگز پہلے اسلام آباد یونائٹڈ پھر کوئٹہ گلیڈییٹر اور پھر ملتان سلطان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

ملتان سلطان 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہی موجود ہے،اور اس طرح وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

ملتان سلطان عثمان خان کی بہترین سینچری اور کپتان محمد رضوان کی نصف سینچری کی بدولت 190 رنز کا ہدف بنا سکی۔جبکہ دوسری طرف کراچی کنگز جواب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔

Advertisement

اس ٹورنامنٹ میں اگر ملتان سلطان کو کسی نے شکست دی ہے تو وہ پشاور ظلمی ہے جبکہ اس نے باقی تمام میچوں میں کامیابیاں ہی حاصل کی ہیں۔ پھر چاہے وہ کراچی لاہور یا ملتان کے سارے میچ ہوں۔

ملتان سلطان کے بلے بازوں کے بعد بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا کراچی کنگز کے خلاف۔ پورے ٹورنامنٹ میں وہ اپنی شاندار پرفارمنس دکھاتے آ رہے ہیں۔

کراچی کنگ کے سٹار بلے باز کیرون پولارڈ کی غیر موجودگی میں کپتان شان مسعود اور شعیب ملک کراچی کنگز کے نمایاں بلے باز رہے۔ انہوں نے 36 اور 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

اگر ملتان سلطان کی بولنگ کی بات کی جائے تو کپتان محمد رضوان نے چھ بالرز استعمال کیے تھے جن میں سے پانچ نے وکٹیں حاصل کی جبکہ صرف ایک فیصل اکرم وہ واحد بالر تھے جو کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

Advertisement

اور اگر ملتان سلطان کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو پورے ٹورنامنٹ میں ان کی بیٹنگ شاندار ہی رہی۔اس میچ میں بھی تین وکٹوں کے نقصان پر انہوں نے 189 رنز بنائے اور یہ سب ممکن ہوا عثمان خان کے پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے۔

عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

Trending