Connect with us

Published

on

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ایل پی جی کی قیمت 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔ گھریلو سلنڈر 1100 روپے سے زائد مہنگا فروخت کیا جانے لگا۔ ایل پی جی کوٹا ہولڈرز اور امپورٹر کہ گٹھ جوڑ کو ان قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا۔

انہی گزرتے دنوں میں چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمت تیسری دفعہ مہنگی کی گئی ہے۔ لاہور اور مختلف شہروں  سمیت ایل پی جی کی قیمت 350 روپے تک چلی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر بھی 117 روپے مہنگا کیا گیا ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ تا حال برقرار ہے، اور ایل پی جی کو بھی مہنگائی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

مختلف شہروں میں کھلے عام مختلف قیمت پر ایل پی جی فروخت کی جا رہی ہے۔ ماہ رمضان کے اس مبارک مہینے میں ایل پی جی کی قیمت کے بارے میں مختلف پرائزز کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، مختلف علاقوں میں سرکاری قیمت 257 روپے سے لے کر 410 روپے کی قلت تک پہنچی ہوئی ہے۔

Advertisement

 ایل پی جی کے ڈسٹریبیوٹر عرفان کھوکر کے مطابق پہاڑی اور دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے سے 410 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی رمضان کے مہینے میں تیسری دفعہ مہنگی کی گئی ہے۔

 قیمتوں میں اضافے کے لیے ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا وزیراعظم پاکستان کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور رمضان المبارک میں قیمتوں کو سرکاری قیمت پر فروخت کرنا یقینی بنانا چاہیے۔

Advertisement
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending