Connect with us

Politics

ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Published

on

Malaika Bukhari

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رکن ملیکہ بخاری کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملیکہ بخاری نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا تھا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک پاکستانی شہری ہوں میں نے اپنی بیمار بہن سے ملنے بیرون ملک جانا ہے لیکن گزشتہ ایک سال سے میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، میری بڑی بہن وینٹیلیٹر پر ہیں اور زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، ان کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں اور میں بیرون ملک ان کی عیادت کے لیےجانا چاہتی ہوں۔

وزیراعلی مریم نواز نے ان کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کریں گی اور ان کا نام نو فلائنگ لسٹ  سے نکالنے کی درخواست کریں گی۔

Advertisement

بعد ازاں بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کہا کہ آپ کی بروقت مداخلت سے میرا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، اور مجھے بیرون ملک جانے کی اپنی بہن کی عیادت کے لیے اجازت مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ نو مئی کے واقعات کے بعد حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری سمیت مزید ممبران گرفتار کیے گئے تھے، 25 مئی کو ملیکہ بخاری نے اسلام آباد میں پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہا تھا۔ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ ملوث ہونے کی وجہ سے ملیکہ بخاری بیرون ملک جانے کے لیے نو فلائی لسٹ میں تھی۔

Advertisement

Trending