Connect with us

Published

on

 نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے معروف پنجابی گلو کار سدھو موسے والا جو کہ اب اس دنیا میں نہیں ے، اس کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے والد بلکلور سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نو مولود بیٹے کو ہاتھ میں اٹھائے تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ اس کے بیٹے سدھو موسے والا کی تصویر بھی تھی اس پر لکھا تھا “لیجنڈز نیور ڈائی”۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانیے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار کے والد اپنے نو مولود بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں، اور سامنے میز پر کیک موجود ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سدھو موسے والے کے پیار کرنے والے لاکھوں مداہوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے، ہمارا بیٹا صحت مند ہے، ہم اپنے خیر خواہ ہوں اور محبت کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement

گزشتہ ماہ بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ میں شائع کیا گیا تھا، کہ سدھو موسے والا کے خاندانی ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے، کہ اس کے والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تاہم اس کے والد کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا تھا لیکن ابھی ان کی اس پوسٹ سے ثابت ہوا کہ ننھا مہمان  گھر آچکا ہے۔

یاد رہے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا جسے قتل کر دیا گیا تھا، اور اب اس کا ایک چھوٹا بھائی پیدا ہوا ہے۔

Advertisement
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending