Connect with us

Published

on

پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختون خواں علی امین گنڈا پور نے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صدر فارم 45 کا نہیں 47 کا صدر ہے میں انہیں صدر نہیں مانتا اور نہ ہی میں آصف علی زرداری کی حلف برداری میں شرکت کروں گا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پشاور میں کبوتر چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، اس جلسے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور وزیراعلی خیبر پختون خواں علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے، انہوں نے  انتخابات میں ہوئی دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری 10 مارچ کو شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی. چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی صدر سے حلف لیں گے، جبکہ چیئرمین چیف آف سٹاف، وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مصلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں دعوت دی گئی ہے۔

Advertisement

 قومی اسمبلی اور سینٹ سے آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف علی زرداری نے 461 ووٹ حاصل کیے ۔

آصف علی زرداری کے مخالف امیدوار سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی سے 119 ووٹ ملے اور باقی چاروں اسمبلیوں سے انہوں نے 200 ووٹ حاصل کیے۔

تو آصف علی زرداری مجموعی طور پر 716 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے، اس طرح آصف علی زرداری نو منتخب صدر قرار پائے۔

Advertisement
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending