اننت امبانی جو کہ مکیش امبانی کے بیٹے ہیں ان کی شادی کی پری ویڈنگ تقریب اپنے اختتام پر پہنچی۔ پری ویڈنگ کے جشن کی تقریب کی ویڈیوز کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے۔
ان تقریبات کا ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں بھی چرچا رہا۔
جام نگر میں ہونے والی تقریبات میں دنیا بھر سے با اثر شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان، عامر خان ، کپور خاندان سمیت ستاروں نے دنیا کے مہنگے ترین ڈیزائنرزکے ملبوسات زیب تن کر کررکھے تھے۔
ستاروں کی شرکت اور پرفارمنس نے پری ویڈنگ سیلیبریشن کو چار چاند لگا دئیے۔
دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بننے والی اس تقریب سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات ابھی بھی جنم لے رہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ تجسس اس بات کا پایا جا رہا ہے، کہ دنیا کی مہنگی ترین شادی اور امیر ترین جوڑے کو تحفے میں کیا ملا ہوگا، اور سب سے مہنگا تحفہ کس کا ہوا ہوگا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی جان شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ غوری خان نے اننت امبانی کو ساڑھے پانچ کروڑ بھارتی روپے لاگت کی بینٹلے فلائنگ ، بھائی جان سلمان خان نے کو پیٹکس فلک برانڈ کی مہنگی گھڑی اور رادیکا کو سیرین برانڈ کے ہیروں سے بھرے جھمکے، رنبیر سنگھ نے رادیکا اور اننت امبانی کو کارٹریو برانڈ کی آٹھ لاکھ روپے کی گھڑی دی۔
اس کے علاوہ تقریب کو رونق بخشنے والے خوبصورت جوڑے سدھارٹ اور کیارا اڈوانی نے ہیرے اور سونے سے بھرا بھگوان گھنیت اور لکشمی کی مورتی دی، بالی وڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے رادیکا کو ڈولسے اینڈ گبانا کاہیروں سے بنا بریسلیٹ اور رادیکا کو مکی موٹو برانڈ کا ہیرو سے بنا ہوا خوبصورت ہار گفٹ کیا۔
بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رادیکا کو مشہور برانڈ گوچی کا ڈائمنڈ سے بنا بیگ اور اننت کو جارڈن کے جوتے گفٹ کیے،
اگر بالی وڈ سٹارز کی جانب سے جوڑے کو اتنے مہنگے تحفے دیے گئے تو نیتا امبانی نے تحفے میں کیا دیا ہوگا ، بڑی بہو کو 97 ہیرو سے جڑا 750 کروڑ روپے کا ہار دینے والی خا تو ن اپنی ہونے والی چھوٹی بہو کو کیا قیمتی تحفہ دینے کے حق میں ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے رادیکا کو اپنا خوبصورت ہیرے کا چو کر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مکیش امبانی نے اننت امبانی اور رادیکا کی پہلی سواری کے لیے بینٹلی کار دی ہے۔