Connect with us

Published

on

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا پریشر نہیں ہے، میں نے جو فیصلہ کیا وہ پاکستان کے لیے کیا ہے، میں ون ڈاؤن کے لیے ذاتی طور پر مطمئن نہیں تھا ، لیکن میں نے پاکستان کے لیے کھیلا۔ ان کا کہنا تھا ہمارے پاس بہترین پلیئرز کی ٹیم تھی ابتدا میں ہمیں کچھ مسائل ہوئے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا مجھ پر جو بھی تنقید ہو میں اس پر دھیان نہیں دیتا، گراؤنڈ پر جا کر پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کوئی کلیریفیکیشن نہیں دیتا۔ 

میرا فوکس کھیل پر ہوتا ہے اور میں اسے روز بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جب ہماری عوام آکر بابر اعظم کے نعرے لگاتی ہے، اس خوشی کو اور اس احساس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

Advertisement

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا اور صائم ایوب کا کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے۔ ہم ایک پلین بنا کر کھیلتے ہیں، صائم ایوب اب آل راؤنڈر بن گیا ہے۔ صائم ایوب کے ہونے سے ہمیں بہتر بالنگ میں آپشن مل جاتی ہے، اور ہم دونوں میں بہتر کمیونیکیشن رہتی ہے۔

Advertisement

Trending