Business

آئی ایم ایف کی نئی شرط، نئی پینشن سکیم

Published

on

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر حکومتی ملازمین کے لیے نئی پینشن سکیم لانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پینشن کی بجائے رضاکارانہ پینشن سکیم دی جائے گی، وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی سکیم میں منتقل کرسکتی ہے۔

نئی پینشن سکیم سیکیور اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے، اس کا مقصد حکومتی خزانے سے سرکاری ملازمین کی پینشن کا بوجھ ہلکا کرنا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی طرف سے سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں نئی سکیم کا اطلاق ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نجی شعبے کے ادارےاس وقت اپنے ملازمین کو پروویڈنٹ فنڈ دے رہے ہیں جبکہ اس نئی پینشن سکیم کی تجویز کے بعد نجی ادارے انہیں صرف پینشن سکیم ہی دے سکیں گیں۔ ادارہ بدلنے کے بعد بھی ملازمین کی پینشن سکیم جاری رہے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version