Connect with us

Published

on

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف برے وقت سے گزر رہی ہے، مجھے پاکستان تحریک انسان چھوڑنے پر بہت پچھتاوا ہے، میرا پاکستان تحریک انصاف سے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تعلق برقرار ہے ایک احساس کا رشتہ ہے ہمارے درمیان جو ہمیشہ قائم رہے گا، میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں اور میں ان سے ضرور ملوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تقریب میں عارف علوی سے ملاقات ہوئی لیکن انہوں نے بہت سرد مہری سے بات کی، شاید وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک محبت وطن جماعت ہے عمران خان نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ فوج کو اور جماعت کو اور حکومت کو ایک پیج پر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جماعت فارم 45 کے تحت یہ الیکشن ہار چکے ہیں، یہ فارم 47 کی حکومت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں باقی جماعتوں کا ساتھ دے کر کیا درست فیصلہ کیا تھا؟ آج ایم کیو ایم کی کوئی وقعت نہیں ہے، وہ ایک کمزور جماعت بن چکی ہے۔

Advertisement

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending