Connect with us

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست 20 مارچ تک سماعت کے لیے مقرر کی گئ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق 20 مارچ کو درخواست پر سماعت سنیں گے۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت منسوخ ہوئی تھی، جس کے بعد 20 مارچ تک ملتوی ہوئی۔

گزشتہ سماعت کے روز پانی پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں نیب کے تین گواہان کے بیانات کو قلم بند کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق مقدمے کی سماعت احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکلا سلمان صفدر ، علی ظفر اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی موجود تھیں۔ جیل حکام نے صرف  6 وکیلوں کو اندر آنے کی اجازت دی تھی ، مزید باآں 6 صحافی اندر جا سکتے تھے، جن کو جیل سے دو کلومیٹر دور کوریج کی اجازت ملی تھی۔

جیل کے اندر سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی، اہلیہ اور بیٹا بھی ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

سماعت کے بعد میڈیا سےعمران خان نے تھوڑی سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سب جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے ہیں، ادارے جھوٹ پر چل رہے ہیں، سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، جو کہ بھی ایک جھوٹ ہے، سارا ملک سارے ادارے جھوٹ پر چل رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نہیں آنے دیا گیا، پھر بھی ووٹرز نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا، اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اور قوم کی امید ختم کر دی گئی ہے، میری ساری پیشن گوئیاں اب تک صحیح ثابت ہوئی ہیں، اور اب میں یہ بتانے جا رہا ہوں کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام دل برداشتہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے گی۔

Advertisement

Advertisement
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending