توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیورو نیب نے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں کیس کی معطلی پر رضامندی ظاہر کی، اور کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ ان کی سزا کو اگر معطل کیا جائے، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کو معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سزا کے خلاف جو اپیل ہوں گی وہ عید کے بعد مقرر کریں گے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اور 10 سال نااہل کیا گیا تھا۔ ان پر ایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا.
عمران خان کے وکلا نے عدالت میں حق جراح بحال کرنے اور ان سزاؤں کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے دلائل سنے اور سزاؤں کو معطل کر دیا۔