Connect with us

Published

on

لاہور قلندر نے پی ایس ایل نائن میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ اسلام آباد یونائٹڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی گئی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندر نے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

شاہین آفریدی نے 30 رنز بنائے اور وینڈر ڈرڈوسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ 

ڈیوڈ ویزا 24 رنز بنا کر ناقابل شکست ثابت ہوئے،

Advertisement

 اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے رومان رئیس نے 2 نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی۔ ابھی کے سکور کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، اور لاہور قلندر 1 پوائنٹ کے ساتھ 6 نمبر پر ہے۔

 دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ میں 7،7 میچ کھیل چکی ہیں۔

 لاہور قلندر کا یہ پہلا میچ تھا جو پی ایس ایل نائن میں انہوں نے جیتا جبکہ اسلام اباد تین میچز جیت چکا ہے۔

Advertisement

Trending