گیلپ پاکستان سروے کے مطابق پاکستان کی اکثریت سزائے موت کی سزا دینے کے حامی ہیں۔
حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت نے سزائے موت کی حمایت کی، گیلپ کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ انکشاف ہوا کہ 10 میں سے 5 پاکستانی سزائے موت کی حمایت کرتے ہیں. جبکہ 10 میں سے 4 مخالفت کرتے ہیں۔ 29 فروری 2024 سے 15 مارچ 2024 کے درمیان کیے گئے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 45 فیصد پاکستانی سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو ایسی سزا دینی چاہیے جو ان کے لیے عبرت ناک ہو. تاہم 39 فیصد اس کے مخالف ہیں اور کسی بھی حالت میں اس کی حمایت نہیں کرتے.
سروے کے مطابق 11 فیصد پاکستانی سزائے موت کے حوالے سے غیر جانبدارانہ موقف رکھتے ہیں ، وہ کھل کر بات نہیں کرتے، نہ کھل کر حمایت کرتے ہیں، اور نہ کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔ 5 فیصد نے اپنی رائے کا اظہار کرنے سے گریز کیا اور خاموشی اختیار کی.
لهذا پاکستان کی زیادہ تر میجورٹی سزائے موت کی سزا کے حامی ہیں۔