Entertainment

بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا کی شادی

Published

on

فلم گینگ آف گھوسٹس سے بالی وڈ میں اینٹری لینے والی اداکارہ میرا چوپڑا جو کہ پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں، انہوں نے ایک بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرا چوپڑا نے جے پور میں ایک شادی کی تقریب میں بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کی۔ میرا چوپڑا نے اپنے اہم دن پر سرخ اور گولڈن رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا۔ جبکہ ان کا دولہا سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھا۔

جوڑے کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویریں بھی پوسٹ کی گئی، میرا چوپڑا اور ان کے شوہر کی ایک مشترکہ پوسٹ میں انہوں نے کہا اب ہمیشہ کے لیے مسکراہٹوں ، خوشیوں ، لڑائیوں،  آنسوؤں اور زندگی بھر کی یادوں میں اکٹھے اور ساتھ ہوں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version