Connect with us

Published

on

وفاقی کابینہ میں شامل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بہت بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 11 مارچ کو شہباز شریف کی 19 رکن کی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔  وزیر داخلہ کی وزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا الحمدللہ کہ مجھے وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا ایک موقع ملا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اس اپنی پوری مدت میں اپنی تنخواہ نہیں لوں گا انہوں نے کہا اس مشکل وقت میں ہمیں اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم رہنا ہے اور ان کا ساتھ دینا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، تو اس مشکل وقت میں، میں اپنا رول ادا کروں گا اور میں اس مدت میں اپنی تنخواہ نہیں لوں گا اور قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔

Advertisement

Trending