اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے۔ جس میں بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو گئے۔ عمر ایوب کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
ایک تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 6 ممبرز کا ہونا لازمی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے 4 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جس میں 3 درخواستیں منظور کی گئیں، یہ انفارمیشن سیکرٹری روف حسن کی جانب سے دی گئی
۔
نوید انجم کی درخواست مسترد کی گئی کیونکہ انہوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ دیگر امیدواروں کی جانب سے جب کاغذات واپس لے لیے گئے، تو بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو گئے۔ سیکرٹری جنرل کے لیے ایک ھی درخواست موصول ہوئی اور وہ عمر ایوب کی تھی اور عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے خیبر پختون خواہ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو چکے ہیں۔