Sports

شاہین شاہ آفریدی نے تربیتی کیمپ چھوڑ دیا

Published

on

شاہین شاہ آفریدی نے تربیتی کیمپ چھوڑ دیا

پاکستان کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی تربیتی کیمپ چھوڑ کر واپس پشاور روانہ ہو گئے۔ ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانے کے تنازعات کے باعث انہوں نے کیمپ چھوڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی غصے میں نہیں بلکہ اجازت لے کر اپنے آبائی شہر روانہ ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی آٹھ اپریل کو چیف آف ارمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شامل ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بابرعظم نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفی دیا تھا۔ تاہم آفریدی کو بطور کپتان شروع سے ہی بہت رکاوٹوں کا سامنا تھا، خاص طور پر جب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست ہوئی تھی۔

Advertisement

اس کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آفریدی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ سے نہ خوش تھے، اور اور اس سے ہوئے تنازعات سے بھی نہ خوش تھے، اور جو بیان ان کو ہٹائے جانے کے بعد جاری کیا گیا وہ آفریدی نے نہیں بولا تھا۔ پی سی بی نے اس غلطی کو تسلیم کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version