بھارتی پنجاب کے مشہور پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والد بلکوڑ سنگھ نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی پنجاب حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، کہ ہمارا شبھ دیپ (سدھو) واپس آگیا ہے.
لیکن ہمارے بیٹے کی پیدائش کے بعد پنجاب حکومت ہمیں پریشان کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مجھ سے میرے نومولود بیٹے کے قانونی ہونے کے کاغذات مانگ رہی ہے، مجھ سے کہا جا رہا ہے کہ ثابت کرو کہ یہ بچہ قانونی ہے۔
بلکورسنگھ نےحکو مت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بھگونت مان سے میں درخواست کرنا چاہتا ہوں، کہ میری بیوی اور میرے بچے کے تمام طبی علاج کے لیے اجازت فراہم کی جائے، میں پنجاب پولیس کا ساتھ دوں گا اور میں بھارتی پنجاب سے ہی تعلق رکھتا ہوں، مجھے جس طرح جہاں بھی بلایا جائے گا میں وہاں آؤں گا، ہر طرح کا تعاون کروں گا، تمام دستاویزات پیش کروں گا، لیکن فی الحال علاج کی اجازت دی جائے۔
تاکہ میرے نومولود بیٹے اور بیوی کا علاج کروایا جا سکے۔