متحدہ عرب امارات کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے نمبر پر، برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر اور قطر کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔
اب بھول جائیں پرانے ویٹنگ لاؤنج کو یا باسی سینڈوچز کو۔ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر میں ممالک اپنے ایئرپورٹس کو لگزری آسائشوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ اس دوڑ میں کوئی بھی ملک پیچھے نہیں سوائے پاکستان کے۔
میڈیکل ٹریول انشورنس کے ماہرین آل کلیئر نے دنیا بھر کے 1800 ہوائی اڈوں کا تجزیہ کیا اور انہیں مطالعہ کر کےان کی لگزری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکوردیا۔ یہ سکور ایئرپورٹس کے لاونجز کی تعداد، ایف اینڈ بی کی دستیابی اور یہاں تک کہ سائیڈ پر اعلی درجے کے ہوٹلوں کی موجودگی جیسے عوامل پر مشتمل ہے۔
Advertisement
یہ نتائج عام ہوائی اڈوں کی بجائے خاص قسم کے ٹرمینلز کو نمایاں کرتے ہیں جن میں خصوصی آسائشیں فراہم کی جا رہی ہیں جیسا کہ:
اِتنے رش کے دوران اِنڈور باغات تاکہ عوام تازہ ہوا لے سکے
ایک لمبی پرواز سے پہلے تازگی بخشتے ہوئے سویمنگ پولز
بہترین ریسٹورنٹس جن میں نفیس کھانےاور بہترین ذائقے آپ چکھتے ہیں
Advertisement
یہاں تک کہ ٹیک آف سے پہلے گولف کورسز بھی میسر ہیں
دبئی ایئرپورٹ کو بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس جدید ترین ہوائی اڈے نے لگزری سکور میں 100 میں سے 83 پوائنٹس حاصل کیے، جس میں اہم کردار اس کے 30 سے زیادہ خصوصی لانچزکا ہے جو تھکے ہوئے مسافروں کے لیے بہترین آسائش مہیا کرتے ہیں۔
دبئی کے بعد لندن کا ہیتھرو ہوائی اڈا 82 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آتا ہے جبکہ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوحہ 73 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشیائی ہوائی اڈوں کا ٹاپ 15 پر غلبہ ہے۔ تاہم یورپ نے بھی زبردست مظاہرہ کیا کیونکہ پیرس کا چارج ڈگال ہوائی اڈا پانچویں نمبر پر ہے۔
Advertisement
شمالی امریکہ کی نمائندگی نیویارک کا جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کرتا ہے جو لسٹ میں گیارہویں مقام پر ہے۔ یہ ایئرپورٹ اپنے ڈیزائنر سٹورز اور مشہور شخصیات کے نظاروں کے لیے جانا جاتا ہے۔
نیچے دی گئی فہرست میں آپ دیکھیں گے کہ کون سا ہوائی اڈہ عیش و آرام اور آسائش مہیا کرنے میں راج کرتا ہے ۔ دنیا کے چوٹی کے پرتعیش ہوائی ڈے