Connect with us

Published

on

(راولپنڈی) مقامی ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور روک تھام کے پروگرام (ایل ایچ ای اے پی) جو کہ ایک امریکی فنڈڈ پروجیکٹ تھا, اس پروگرام کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں پروجیکٹ کے لیے کام کرنے والے 50 عملے اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی اَدائیگی میں ناکامی، فنڈز کا غلط استعمال اور اس کے علاوہ بہت کچھ شامل ہے۔ سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 2.7 مِلین روپے کی میڈیکل کِٹس کی معیاد ختم ہو گئی۔

2.7 مِلین روپے کے اس پروجیکٹ کا مقصد ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور مریضوں کو مفت ادوایات کی فراہمی ممکن بنانا تھا لیکن 25000 ڈالر کی پہلی قِسط آنے کے بعد فنڈنگ بند ہونے پر پروجیکٹ کامیاب نہیں ہو سکا۔ پنجاب کے وزیرِ صحت نے مبینہ طور پر امریکا میں اس پروجیکٹ کے اِنچارج ‘جان’ سے فنڈز جاری کرنے کو کہا تھا، مگر پہلی قسط کے بعد یہ فنڈز روک دیے گئے۔

مینجمنٹ کی ناکامی کے باعث یہ ساری کِٹس اَچھوتی رہ گئیں۔ کِٹس استعمال کیے بغیر ختم ہو گئی کیونکہ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ) کی اس وقت تزئین و آرائش ہو رہی تھی مزید یہ کہ باقی فنڈز بھی صحیح طریقے سے اِستعمال نہیں کیے گئے۔ یہ کِٹس ہسپتال کے ایک کمرے میں ہی ایکسپائر ہو گئیں۔

Advertisement

جولائی 2023 سے دسمبر 2023 تک ہسپتال کے ورکرز اور ڈاکٹروں کو جو کہ چھ سے سات ماہ تک کام کر رہے تھے انہیں تنخواہیں بھی نہیں دی گئی۔

(سی ای او) ڈاکٹر اَنصراسحاق کی ہدایات پراس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کیا گیا، جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عطیات، زکوٰۃ، مخیر حضرات اور تاجروں سے بقیہ فنڈز اور باقی مادی امداد حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا۔

ڈاکٹر اسحاق نے بتایا کہ پہلی قسط جو کہ 25000 ڈالرکی تھی اس کا نگران گلوبل ہیلتھ ٹاسک فورس کا کنٹری ہیڈ تھا۔ مزید انہوں نے بتایا کہ نئے پروگرام کے تحت جسکی ہم خود نگرانی کر رہے ہیں، اس پروگرام میں 36,239 افراد کے خون کی سکریننگ کے ساتھ ساتھ (پی سی آر) پولیمریز چین ری ایکشن ٹیسٹ 8 یونئین کونسلوں میں مکمل ہو چکے ہیں۔

جن میں راولپنڈی کی 6,8,10,11,15,31 کونسلیں اور ٹیکسلا کی 116 یونین کونسل شامل ہیں۔ 

Advertisement

ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 186 مرد و خواتین کو ہیپاٹائٹس بی،851 مرد و خواتین کو ہیپاٹائٹس سی جبکہ 15 مرد و خواتین کو ہیپاٹائٹس بی اور سی دونوں تھے۔ مزید براں 7 حاملہ خواتین میں ہیپاٹیٹس بی اور سی کی بھی تشخیص ہوئی۔

قوم کے ہیرو ڈاکٹر انصر نے کہاں کے مریضوں کے علاج کے لیے ہم نے ایک مفت کورس متعارف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل میڈیسن سینٹر سیٹلائٹ ٹاؤن میں تشخیص شدہ افراد کا علاج مفت کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending