Connect with us

Published

on

کراچی کے علاقہ کینٹ اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریلوے پولیس نے ایک مشتبہ بیگ میں چھپے ہوئے، مشتبی بم کی اطلاع پر فوری رد عمل ظاہر کیا۔

لیکن سرچ آپریشن کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ الارم بے بنیاد تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش ایا، جب ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے ایک مشکوک بیگ کی موجودگی کے بارے میں سرچ کی، اور فوری کاروائی کی خطرے کے پیش نظر ریلوے پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا۔

Advertisement

ایس ایچ او کینٹ سٹیشن ارشد کیانی کے مطابق مسجد کے قریب ممکنہ دھماکہ خیز مواد کی ڈیوائس کے حوالے سے خدشات تھے۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

تمام تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے مسافروں اور تمام عملے کو یقین دہانی کروائی کہ وہاں کوئی اب خطرہ نہیں ہے۔

Advertisement
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending