رمضان میں مزیدار کرسپی چکن پوٹیٹو کٹلیٹس بنانے کا طریقہ نیچے موجود ہے ان ذائقہ دار کٹلٹس کو بنانے کے لیے جو چیزیں درکار ہیں وہ کچھ یوں ہیں۔
اجزا
چکن کا قیمہ ایک کلو
ابلے ہوئے آلو دو کپ
کٹی ہوئی پیاز ایک کپ
ہری مرچیں دو کھانے کے چمچے
ریڈ چلی فلیکس ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
نمک ایک چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
انڈا ایک عدد
بریڈ کرمز حسب ضرورت
تیل فرائی کرنے کے لیے حسب ضرورت
ترکیب
ایک پیالے میں چکن کا قیمہ آلو پیاز ، کالی مرچ پاؤڈر، ہری مرچ، لہسن پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اس آمیزے سے کٹلٹس کی شکل بنائیں۔
ایک باؤل میں انڈا بیٹ کریں اور دوسرے باؤل میں بریڈ کرمز رکھیں۔
کٹلیٹس کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر اس کے اوپر بریڈ کرمز لگائیں۔
ان کٹلیٹس کو 5 سے10 منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں
ایک پین میں تیل گرم کریں اور آلو چکن کٹلیٹس آہستہ آہستہ اس کے اندر رکھتے جائیں۔
ہر طرف کو 2 سے 3 منٹ تک پکائیں تاکہ مکمل اندر تک کٹلٹس فرائی ہو جائیں.
آپ کے کرسپی آلو چکن کٹلٹس تیار ہیں رمضان کے مہینے میں لطف اٹھائیں.