Connect with us

Published

on

سندھ – ٹھٹہ کے قریب مچھیروں کی کشتی اَلاسد کا پتہ لگا لیا گیا۔ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے سرچ آپریشن مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں چار مچھیروں کے جسدِ خاکی کھلے سمندر میں ملے، جس کے بعد لاپتہ پورے 14 مچھیروں کے جسدِ خاکی سمندر سے نکال لیے گئے۔ 

(ڈی جی آئی ایس پی آر) نے مزید بتایا کہ اِس آپریشن میں پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری جہاز، فاسٹ بوٹس، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کے ساتھ آپریشن مکمل کیا۔

یہ سب مچھیرے کراچی کے علاقے اِبراہیم حیدری سے تعلق رکھتے تھے۔ گزشتہ روز پہلے بھی مزید 10 مچھیروں کی لاشیں گہرے سمندر سے نکالی گئی تھیں۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کو اَلاسد نامی مچھیروں کی کَشتی اِبراہیم حیدری کے علاقے سے گہرے سمندر میں گئی تھی لیکن تیز ہواؤں کے چلتے یہ کشتی اُلٹ گئی اور 45 مچھیرے بحیرہِ ہند میں پھنس گئے، جن میں سے 31 کو بچا لیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending