راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان دورانی نے 3 مارچ کو بگ باس 12 کی سومی خان کے ساتھ شادی کر لی۔ عادل خان دورانی نے اپنی شادی کے خاص لمحات میں بنائی ہوئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
شادی کا البم اس نو بہاتا جوڑے کے نکاح نامے کے ساتھ ایک فریم پکڑے ہوئے دلکش تصاویر کے ساتھ ہوا۔ تصویر میں تومی خان ایک روشن سرخ جوڑے میں ملبوس تھی ۔ جبکہ دلہا سفید کڑھائی والی شروانی میں ملبوس تھا۔
تصاویر سے جوڑے کی خوشی نمایاں تھی کہ دونوں اس شادی سے خاصے خوش تھے۔
عادل نے ان تصاویر کے ساتھ ایک نوٹ لکھا جس میں یہ لکھا تھا ” ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت تقریب میں اپنا نکاح کیا ہے, الحمدللہ ہم اس نعمت کے شکر گزار ہیں اور ہم اپنے اہل خانہ کے محبت اور تعاون کے لیے ان کی قدر کرتے ہیں۔”
عادل خان کو اپنے خیر خواہوں کی طرف سے نیک تمنائیں اور برکتیں موصول ہوئیں بگ باس 16 کی کنٹسٹنٹ ارچنا گوتم نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا “واہ مبارک ہو۔”
یاد رہے پچھلے سال اگست میں عادل نے راکھی سے طلاق کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی تھی الزامات کا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے اس نے راکھی۔ کی طرف سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی نشاندہی کی۔
راکھی نے ان پہ جسمانی حملہ ، جبری اسلام قبول کرنے اور مالی بدمانی کے الزامات بھی شامل تھے۔ جن میں زیورات کی چوری کے الزامات بھی شامل تھے۔ عادل نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ راکھی کے لندن سے واپس آنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ اپنے اس سے پچھلے شوہر ریٹیش کے ساتھ بھی رابطے میں تھی، جس سے ان کی طلاق ہوئی۔
بالاخرعادل خان درانی نے دوسری شادی کر لی۔
انسٹاگرام پر بہت سے مداحوں نے اس جوڑے کو ڈھیروں مبارک باد دیں۔