Connect with us

Entertainment

راکھی ساونت کے سابقہ شوہر کی بگ باس کنٹیسٹنٹ سے شادی

Published

on

Rakhi Sawant Husband

راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان دورانی نے 3 مارچ کو بگ باس 12 کی سومی خان کے ساتھ شادی کر لی۔ عادل خان دورانی نے اپنی شادی کے خاص لمحات میں بنائی ہوئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

شادی کا البم اس نو بہاتا جوڑے کے نکاح نامے کے ساتھ ایک فریم پکڑے ہوئے دلکش تصاویر کے ساتھ ہوا۔ تصویر میں تومی خان ایک روشن سرخ جوڑے میں ملبوس تھی ۔ جبکہ دلہا سفید کڑھائی والی شروانی میں ملبوس تھا۔ 

تصاویر سے جوڑے کی خوشی نمایاں تھی کہ دونوں اس شادی سے خاصے خوش تھے۔

Advertisement

عادل نے ان تصاویر کے ساتھ ایک نوٹ لکھا جس میں یہ لکھا تھا ” ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت تقریب میں اپنا نکاح کیا ہے, الحمدللہ ہم اس نعمت کے شکر گزار ہیں اور ہم اپنے اہل خانہ کے محبت اور تعاون کے لیے ان کی قدر کرتے ہیں۔”

عادل خان کو اپنے خیر خواہوں کی طرف سے نیک تمنائیں اور برکتیں موصول ہوئیں بگ باس 16 کی کنٹسٹنٹ ارچنا گوتم نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا “واہ مبارک ہو۔”

یاد رہے پچھلے سال اگست میں عادل نے راکھی سے طلاق کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی تھی الزامات کا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے اس نے راکھی۔ کی طرف سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی نشاندہی کی۔

 راکھی نے ان پہ جسمانی حملہ ، جبری اسلام قبول کرنے اور مالی بدمانی کے الزامات بھی شامل تھے۔ جن میں زیورات کی چوری کے الزامات بھی شامل تھے۔ عادل نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ 

Advertisement

 انہوں نے انکشاف کیا کہ راکھی کے لندن سے واپس آنے  کے بعد پتہ چلا کہ وہ اپنے اس سے پچھلے شوہر ریٹیش کے ساتھ بھی رابطے میں تھی، جس سے ان کی طلاق ہوئی۔

بالاخرعادل خان درانی نے دوسری شادی کر لی۔

انسٹاگرام پر بہت سے مداحوں نے اس جوڑے کو ڈھیروں  مبارک باد دیں۔

Advertisement

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending