Business

ایپل کی چائنہ میں سمارٹ فون کی ترسیل میں کمی

Published

on

آئی ٹی ادارہ کاؤنٹر پوائنٹ: چائنہ میں 2024 کے پہلے چھ ہفتوں میں 7 فیصد کی کمی کے ساتھ سمارٹ فون کی ترسیل کا آغاز ہو گیا تھا۔ تازہ ترین ریسرچ رپورٹ میں پہلے کے مقابلے یکم جنوری سے 11 فروری پورے بورڈ کی ترسیل میں دو ہندسوں کی کمی دیکھی گئی۔

اس سال کے مایوس کن آغاز کی وجہ آینده ہائی پروفائل سمارٹ فون لانچز کی کمی اور صارفین کا نا امید ہونا ہے۔

کمپنی اوپو نے اپنی شپمنٹ کے حصوں میں 29 فیصد کی کمی دیکھی، ایپل کے معاملے میں یہ 24 فیصد تھی۔ کاؤنٹرپوائنٹ کے تجزیہ کے مطابق ایپل آئی فون یوزرز اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرتے ہیں اور جلدی نیا ماڈل خریدتے نہیں بنسبت باقی سب موبائل کمپنیز کے یوزرز کی طرح۔

Advertisement

صرف دو کمپنیاں ایسی تھی جنہوں نے شپمنٹ کے لحاظ سے مثبت بڑھوتی دیکھی، وہ دو کمپنیاں ہواوے اور اونر تھیں۔ ہواوے کی شپمنٹ میں 64 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے اس کی میٹ 60 سیریز کی مانگ میں اضافہ ہوا جبکہ اونر میں دو فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

2024 کے پہلے چھ ہفتوں میں شیپمنٹ کے لحاظ سے ویو پہلے نمبر پر رہا دوسرے نمبر پر ہواوے اور تیسرے نمبر پر اونر رہا۔

وی وؤ اور شاومی ٹاپ کے پانچ ماڈلز شپمنٹ کے لحاظ سے تیار کرتے ہیں جن کی مانگ دنیا بھر میں ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version