Business

ایبٹ آباد کی خاتون شازیہ سید مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور خواتین میں شامل

Published

on

یونی لیور کی سی ای او پاکستانی خاتون شازیہ سید

واشنگٹن: فوربز نے اپنی 100 مشرق وسطیٰ کی طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں پاکستانی یونی لیور کی سابق سی ای او شازیہ سید کو بھی شامل کیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید عراق، شمالی افریقہ اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل مینجر ہیں۔ 2023 میں وہ مشرق وسطی کی بہترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں۔

شازیہ سید کا تعلق پاکستانی شہر ایبٹ آباد سے ہے،شازیہ سید نے اپنے کیریئر کا آغاز یونی لیور میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر شروع کیا تھا۔ انہوں نے بہت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے یونی لیور کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ،جنرل مینجمنٹ اور سیلز کے شعبوں کی سربراہی کی۔ یہی وجہ ہے کہ فوربز میگزین نے شازیہ سید کو دوسری بار 100 بہترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ پاکستان کی اس بیٹی کی نمایاں خدمات ہیں دیگر ممالک میں خواتین کو کاروباری اور باختیار بنانے میں۔

شازیہ سید نے فوربز کی فہرست میں شامل ہونے پر ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ بہت خوش اور بہت پر جوش ہیں اپنے اس پیشاورانہ سفر میں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version