پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صنم جاوید کا نام سینٹ میں امیدوار کے لیے نامزد ہوا اس پر طیبہ راجہ نے صنم جاوید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
طیب راجہ نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر صنم جاوید پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ صنم جاوید کی ضمانت بار بار انتداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے، صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی ہیں کہ 7 بار ان کی ضمانت ہو گئی ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ سے 9 ماہ بعد 15 بار بینچ ٹوٹنے پر ہوئی تھی. تب بار بار اے ٹی سی کی کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی رہی تھی. یہ ایک بڑا سوال ہے ، طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی واپسی تک کے لیے خاموش ہیں ہم ضرور بولیں گے جب عمران خان واپس آئیں گے۔