ایپل آئی فون اور اینڈرائڈ میں ڈیٹا کی تباد لی کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سب یورپی یونین کی مارکیٹ (ڈی ایم اے) کی بدولت ہے۔ (ڈی ایم اے) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایپل (آئی او ایس) ڈیٹا کی منتقلی کو باقی آپریٹنگ سِسٹمز خاص طور پر اینڈرائیڈ کے لیے آسان بنانے پر کام کر رہا ہے۔
یورپی یونین چاہتا ہے کہ کنزیومر کے لیے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے میں آسانی رہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ ایپل اس نظام کو 2025 موسمِ خزاں تک متعارف کروا دے گا۔ اگرچہ ڈیٹا منتقلی کا عمل کس طرح ہوگا یہ تفصیلات ابھی نہیں بتلائی گئی۔ ماہرین کے مطابق جیسے گوگل ڈیٹا ٹرانسفر ایپلیکیشن کو استعمال کرتا ہے بالکل اسی طرح (آئی اَو ایس) کچھ ٹولز کی مدد سے یہ ممکن کرے گا۔
فی الحال ایپل (موو ٹو آئی فون) ایپ پیش کر رہا ہے جو اینڈرائڈ سے (آئی او ایس) میں ڈیٹا منتقلی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ حالیہ بہتری کے باوجود کیبل استعمال کیے بغیر ٹیکسٹ میسجز، چیٹ ہسٹری اور وال پیپرز جیسے ڈیٹا کی منتقلی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔
ایپل کا ڈیٹا پورٹیبلٹی کو ہموار کرنے کا اقدام صارفین کی پسند کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ بغیر کسی رکاوٹ کے دونوں پلیٹ فارمز میں ڈیٹا منتقلی عوام کا مطالبہ شروع سے رہا ہے۔