Blog

کبھی بھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوا،ہمیشہ پہلے سے بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں،اعظم خان

Published

on

اعظم خان کا دھواں دار بیان

کراچی،اسلام آباد اعظم خان نے جیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پہلے سے بہت بہتر جا رہا ہے،اعظم خان نے کہا ہے کہ میں اپنی پرفارمنس سے کبھی بھی مطمئن نہیں ہوتا،ہمیشہ پہلے سے بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے اور کہا کہ کھلاڑی فارم میں آ چکے ہیں۔

اعظم خان نے کہا ہے کہ ہر طرح کی صورتحال ہوتی ہے اور ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیاری کرنی پڑتی ہے۔اور انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کامیابی کم اور ناکامی بہت زیادہ ہوتی ہے،50 سینچریاں کرنے کے لیے 500 میچز تک کھیلنے پڑ جاتے ہیں۔ٹی ٹونٹی میں ایوریج نہیں دیکھی جاتی اور میرا بیٹنگ نمبر بھی آسان نہیں لیکن میں پھر بھی اس حال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

مزید اعظم خان نے اسلام آباد یونائٹڈ کے بارے میں کہا کہ اس نے میری زندگی بدلی ہے،اس میں کھیل کر مجھے ہر کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے،اسلام آباد یونائٹڈ میں سینیئر جونیئر کا کوئی فرق نہیں رکھا جاتا،یہاں سب برابر ہیں۔

Advertisement

مزید انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے ان پلیئرز کے لیے جو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے خواہش مند ہیں۔اپنی پرفارمنس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں پاسٹ نہیں بلکہ حال کی پرفارمنس پر ہی سلیکٹ ہونا چاہوں گا۔باقی میرا ٹیم میں آنا یا نہ آنا سلیکٹرز پر ہے،کوشش یہی ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں تاکہ کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version