اسلام اباد میں اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔ جبکہ ملازمین کو زکوۃ کی کٹوتی کے لیے بینک بلایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے یکم رمضان کو تمام بینکوں کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تمام بینک ترقیاتی، مالیاتی ادارے اور مائیکرو فائننس بینک یکم رمضان کو عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ لیکن بینک کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں موجود ہو کر اپنا کام کریں گے۔