Politics

بلاول بھٹو نے کیوں کہا ” شیم آن پی ٹی آئی”

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فلسطین کے محصور علاقے غزا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کی طرف سے “نو” کے نعروں پر شدید تشویش کے رد عمل کا اظہار کیا.

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ قومی اسمبلی کی اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے غزا کی صورتحال پر قرارداد پیش کی۔ 

اسپیکر کی رائے لینے پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے دو بار” نو نو” کا نعرہ لگایا۔ اسپیکر ایا ز صادق بھی حیران رہ گئے، اور انہوں نے پوچھا کہ یہ غزا کی قرارداد ہے، کیا اپ اس پر بھی مخالفت کر رہے ہیں، اسپیکر نے دوبارہ ایوان کے سامنے حمایت کے لیے درخواست رکھی۔ تو پھر کسی نے” نو” کی آواز لگائی۔ اسپیکر نے جواباً کہا کہ ہم نے نوٹ کیا ہے کسی نے پھر “نو” کہا ہے.

Advertisement

 جب قرارداد با ضابطہ منظوری کے لیے ایوان کے سامنے پیش کی گئی، تو پھر کسی نے “نو” کی آواز لگائی. پھر اسپیکر ایاز صادق کی طرف سے بولا گیا ، خدا کا واسطہ اس پر متفقہ رہیں۔

اس واقعے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے” شیم آن پی ٹی آئی” بولا.

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version