پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ، عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، لہذا ملک بھر میں عید الفطر 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی، سکردو، مردان ،فیصل آباد سمیت مختلف شہروں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
بتاتے چلیں کہ محکمہ موسمیات نے بھی چاند سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے، اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف تھا، اور چاند نظر آنے کی توقع تھی ، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زیادہ کا رہا۔