قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی رہائی اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی۔
یہ قرارداد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمع کروائی۔ قرارداد میں یہ واضح تھا کہ امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان پر جتنے بھی غیر قانونی مقدمات ہیں ، وہ سب ختم کر دیے جائیں۔ اور بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے۔
قرارداد کا متن یہ تھا کہ جو بھی عمران خان پر لگائے گئے الزامات ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں، صرف سیاسی انتقامی کاروائیاں ہیں، اس میں عوام کا کوئی مفاد نہیں، تو عمران خان کو رہا کیا جائے۔
اس قرارداد میں یہ بھی واضح تھا کہ دیگر سیاسی رہنما جیسے کہ صنم جاوید، محمود الرشید، اور دیگر کو بھی رہا کیا جائے۔
قومی اسمبلی میں عمران ریاض اور اسد طور کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔