شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نہایت ہی افسوس ناک خبر، حکومت کی جانب سے انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے.
ہم نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق شوگر کے مریضوں کو ہسپتال میں بھی انسولین کا ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے لوگ انسولین لینے سے قاصر ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں انسولین میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں میں بھی نایاب ہو چکی ہے۔ اس وجہ سے کچھ میڈیکل سٹورزتو انسولین کو اپنی مرضی کے مطابق کی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے عوام کا کہنا ہے کہ انسولین کے ساتھ ساتھ دیگر جان بچانے والی دوائیوں کو بھی کم سے کم قیمت پر ہونا چاہیے تاکہ مریض باآسانی خرید سکیں۔