خیبر پختون خواہ کے ضلع پارہ چنار میں ایک گھر سے ایک آدمی کی لاش ملنے پر ایک بینک کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ پارہ چنار کے علاقے سپین خیل بانڈا کے نجی بینک میں محمد ابراہیم نامی شخص57 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے گیا تھا ، بینک کا ملازم زکوۃ فارم بنانے کے حوالے سے ابراہیم کو اپنے گھر لے گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 57 لاکھ روپے کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر کے، ابراہیم کو گولی مار کر وہیں قتل کر دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔