Politics

نون لیگ کے ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے

Published

on

ایاذ صادق سپیکر قومی اسمبلی

 اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے، انتخابی عمل کے دوران کل 291 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے ملک عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے اور 1 ووٹ مسترد ہوا سردار ایاز صادق 3 بار منتخب ہونے والے پہلے سپیکر قومی اسمبلی ہیں جو کہ دوبارہ اسپیکر بن رہے ہیں۔

 جمعیت علماء اسلام (ف) کے ارکان ںے بائیکاٹ کیا اور ان کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ووٹ نہیں ڈالا جو کہ مسترد ہوا۔ ایاز صادق نے سپیکر کا حلف اٹھایا اور اپنے خطاب میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے عامر ڈوگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ان کا بڑا بھائی بن کر دکھاؤں گا۔

ایاذ صادق نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد اور احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، جتنی بھی پارٹیز ہیں جو بھی ارکان ہیں سب کو زیادہ سے زیادہ بات کا وقت دیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے بغیر ایوان نامکمل ہے آپس کی تلخیاں بھلا کر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور ساتھ مل کر چلنا چاہیے۔

Advertisement

یہ اجلاس جمعہ کے دن راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا، تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ہے، کیونکہ ان کی طرف سے مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کا فیصلہ ابھی بھی نہیں ہوا جو کہ ایوان میں موجود ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق سپیکر کا ڈپٹی سپیکر جو منتخب ہوئے ایاز صادق وہ ایک نامکمل فیصلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version