پشاور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا اور ان کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والا گروہ کا سرگنہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ گرفتار ہو جانے والا ملزم جس کا نام اعجاز ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ ہے، اور یہ گینگ ویڈیوز بنانے میں بھی ملوث ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی ڈیوائسز سے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ گینگ کی ارکان بچوں کو زبردستی پکڑتے اور ان کی ویڈیوز بناتے، پھر ان ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکی سے ان کا مزید استحصال کرتے۔
ایف آئی اے کے اس شاندار کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔