National

وزیراعظم کی جانب سے رمضان پیکج کی رقم میں اضافہ

Published

on

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم 7 ارب روپے سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا۔ وزیراعظم کے میڈیا ونگ سے یہ بیان جاری کیا گیا، جس کے تحت اب یوٹیلٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں ایشیا خرد و نوش فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو رمضان ریلیف پیکج پہنچایا جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان المبارک ریلیف پیکج کے ذریعے سستے داموں کھانے پینے کی ایشیا فراہم کی جائیں گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے پروگرام کے تحت کے مطابق گھی، چینی، چاول، دال، دودھ مارکیٹ سے کم قیمت پر ملیں گے۔

Advertisement

رمضان ریلیف پیکج کے مطابق مستحق افراد ایشیا خرد و نوش 30 فیصد سے کم قیمت پر حاصل کریں گے۔ آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے کی کمی کی جائے گی۔ موبائل یونٹس آٹے کی فراہمی جاری رکھیں گی، اور لائیو فوٹیج کے ذریعے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version