Entertainment

ساحر علی بگا کا راحت فتح علی خان پر الزام

Published

on

ساحر علی بگا کا راحت فتح علی خان پر الزام

ساحر علی بگا نے حال ہی میں فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مشہور گانا “ضروری تھا” کا کریڈٹ ان کو نہیں دیا گیا.

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا, انہوں نے اپنے ملک کے ٹیلنٹ کے لیے محنت کرنے کی صلاحیت اور پاکستانی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی کوشش پر فخر کا اظہار کیا، انہوں نے اپنی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا “سٹار بنانے والے کی خواہش صرف پیسہ نہیں ہے، میں ایک کلا کار بھی ہوں، اور مجھے فخر ہے کہ میرے اللہ نے مجھے اپنے ملک کے ٹیلنٹ کے لیے محنت کرنے کی صلاحیت دی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں پہچانا جائے، ان کا کہنا تھا میں نے ایک گانا تخلیق کیا تھا جس کا عنوان تھا “ضروری تھا” یہ پاکستان کی ہسٹری کا ایسا گانا ہے جس کے شیر ہوتے ہی اس پر ملین میں ویوز آئے تھے. مجھے یہ تخلیق کرتے ہوئے معلوم نہیں تھا کہ یہ گانا میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گانا بن جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے گانے کی کامیابی میں اپنے تعاون کے لیے مناسب شناخت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ پروجیکٹ راحت فتح علی خان نے گایا تھا اور تخلیق میں نے کیا تھا، کسی وجہ سے راحت فتح علی خان مجھے اس کا کریڈٹ نہیں دے رہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیوں نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا میں نے ہر اس شخص کو منافق اور جھوٹا بولا ہے جو سچ چھپاتا ہے اور کسی کا حق چھیننے کی کوشش بھی کرے۔ راحت فتح علی خان کو اللہ نے اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ مجھے میرا حق دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 10 سال سے راحت اور اس کے مینجر کو یوٹیوب کی تفصیل میں اپنا نام شامل کرنے کے لیے کہہ رہا تھا کہ مجھے اس کا کریڈٹ دیا جائے، اور راحت اور ان کی ٹیم نے اسے شامل نہیں کیا، 10 سال تک میں نے برداشت کیا لیکن اب میری برداشت ختم ہو چکی تھی ، اس لیے میں نے اپنے سوشل نیٹ ورک پر یہ پوسٹ شیئر کی کہ میرے ساتھ منافقانہ سلوک ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شواہد کے طور پر میں بتا سکتا ہوں کہ یوٹیوب میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گانے کی تفصیل میں میرا نام نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہوں گا کہ بس راحت فتح علی خان مجھے اس گانے کا کریڈٹ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version