بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے اپنی اہلیہ کہ حاملہ ہونےسے متعلق چلنے والی خبروں پر رد ظاہر کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سندھو موسے والے کی والدہ چرن کورسنگ کے آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کے ذریعے حاملہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی.
سدھو موسے والا کے والد نے کہا ہمارے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ہم ان خاندانوں کے بہت شکر گزار ہیں، جو ہمارے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں۔
ہمارے خاندان سے متعلق جو بھی افواہیں ہیں، ان کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ہوئی تو ہم پنجابی فیس بک پر شیئر کر دیں گے۔
تاہم سدھو موسے والے کے والد کی جانب سے بچے کی ولادت کے بارے میں کوئی بات منظر عام پر نہیں آئی۔