International

اسرائیلی حملے میں دو جڑواں بچوں کی شہادت پر ان کی ماں کا سوال: مجھے ماں کون کہے گا؟

Published

on

تدفین کے موقع پر کفن میں لپٹے ایک بچے کو ان کی ماں رانیا ابو عنزہ نے اپنے گال کے ساتھ لگایا ہوا ہے

برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے کہا ہے کہ رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے دونوں جڑواں بچے اپنے خاندان کے 14 افراد میں سب سے کم سن تھے۔

تدفین کے موقع پر دونوں بچوں کی ماں رانیا ابو عنزہ نے ایک بچے کو اپنے گال کے ساتھ لگایا جبکہ دوسری طرف ایک دوسری سوگوار عورت نے کفن میں لپٹے دوسرے بچے کو تھاما ہوا ہے۔

شہید ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک بیٹی تھی اور ایک بیٹا تھا۔غمزدہ ماں بچوں کو دفنانے نہیں دے رہی تھی، موقع پر موجود لوگ ماں کو دلاسہ دے رہے تھے۔ ماں نے مدھم آواز میں کہا ‘بیٹی کو میرے پاس رہنے دیں’۔

Advertisement

غذہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رات گئے اس فضائی حملے میں تین اور دیگر بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version